فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق ایگزیکٹو ممبر و صدر کلاتھ مرچنٹس امین پور بازار رانا اکرام اللہ نے برطانیہ جیسے ملک میں ہمارے فیلڈمارشل چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل عاصم منیر کیخلاف بولی جانیوالی انتہائی اشتعال انگیز ا ور قابل اعترا ض زبان کی شدید مذمت کر تے ہوئے اسے کھلی دہشتگردی قرار دیااور برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں ملوث عناصر کے خلاف فوری اورسخت کاروائی کی جائے انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت اپنے مخصوص ایجنڈے کے تحت اوورسیز پاکستانیوں کو جان بوجھ کرگمراہ کرنے کی کوشش کرہی ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے رانا اکرام اللہ نے فیلڈمارشل چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل عاصم منیر کو قتل کی دھمکیاں دینے والی اس خاتون کو پاکستان کے حوالے کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔




