فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) گزشتہ برس 2025فیصل آباد میں مختلف حادثات میں مجموعی طور پر7274افراد زندگی کی بازی ہار گئے، ریسکیو1122ذرائع کے مطابق گزشتہ برس مجموعی طور پر1لاکھ 64ہزار 248کالز موصول ہوئیں، پنجاب میں ٹریفک حادثات33ہزار7، آگ لگنے کے واقعات2116، عمارتیں گرنے کے191، متعدد بلاسٹ کے6اور قتل ، اقدام قتل، لڑائی جھگڑے، خود کشیوں سمیت مختلف کرائم کے واقعات 3536اور دیگر متفرق12558واقعات رونما ہوئے، ریسکیو1122کی ٹیموںنے بروقت کارروائی عمل میںکرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر 1لاکھ70ہزار 192مریضوں کو ریسکیو کیا گیا اور95ہزار سے زائد مریضوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا اور فوری طور پر آگ پر قابو پاتے ہوئے کروڑوں روپے سے زائد املاک کو نقصان سے بچایا، انسانی خدمت کے ساتھ ساتھ گذشتہ برس1110 درختوں پر پھنسے پرندے اور مختلف جانوروں کو بھی ریسکیو کیاگیا، مختلف حادثات میں مجموعی طور پر7224افراد زندگی کی بازی ہار گئے، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر احتشام واہلہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ سردیوں کے موسم میں شہری گیس، ہیٹرز ، انگیٹھی کا استعمال کرتے ہوئے احتیاط سے کام لیں ان کی معمولی سی لاپرواہی سے بڑا نقصان ہو سکتا ہے۔




