MCFکے انکروچمنٹ انسپکٹر سمیت2اہلکار معطل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد محمد مرتضیٰ ملک نے عوامی شکایات پر انکروچمنٹ انسپکٹر اور بیلدار کو معطل کر کے انکوائری کا حکم دے دیا۔ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کو شہریوں کی جانب سے مختلف شکایات موصول ہوئی تھیں جس پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے بدانتظامی کے مرتکب سینئر کلرک وانکروچمنٹ انسپکٹرطاہر منظور شاہ اور انفراسٹریکچر برانچ کے بیلدار شہباز کو معطل کر دیا اور میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کی ریگولیشن آفیسر کو عوامی شکایات کی روشنی میں انکوائری آفیسر مقرر کرتے ہوئے 2روز میں تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ انکوائری رپورٹ کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ایس او محمد مرتضیٰ ملک نے کہا ہے کہ میونسپل کارپوریشن میں غفلت’ لاپرواہی اور کسی بھی قسم کی بدانتظامی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں