ڈاکوؤں ،چوروں نے شہریوں کا سکھ چین چھین لیا،مزید76وارداتیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں نان سٹاپ ڈاکے اور چوریاں،آج پھر مزید 76وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر لے گئے، متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا جبکہ اوباش افراد نے بھلا پھسلا کر 3خواتین اور 2نوجوانوں کو اغواء کر لیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ 219ر۔ب کے عامر کی اہلیہ(ث) کو ملزمان حنیف وغیرہ، چک جھمرہ کے علاقہ مدینہ ٹائون کے راشد علی کی ہمشیرہ (س) کو ملزمان شیراز وغیرہ،لنڈیانوالہ کی بشیراں بی بی کی جواں سالہ بیٹی(س)کو ملزمان اسلم وغیرہ نے اغواء کر لیا، کھڑیانوالہ کے علاقہ211ر۔ب کی صغراں بی بی کا بیٹا احمد عمر اور غلام محمد آباد کے علاقہ راجے والا کے ذوالفقار کا بھتیجا ثاقب گھر سے سودا سلف لینے گئے واپس نہ آئے’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔جبکہ الائیڈ ہسپتال کے قریب شعبان سے نقدی وفون، بوہڑاں والی گرائونڈ کے قریب شہزاد سے پرس، کارڈیالوجی ہسپتال کے قریب علی حمزہ سے جھپٹا مار کر فون، ریلوے روڈ پر شہباز سلطان سے جھپٹا مار کر فون، امریکن ہسپتال کے قریب نفیس کی دکان سے جنریٹر، سیف آباد کے قریب آصف سے20ہزار و طلائی چین، اسماعیل ٹائون کے قریب رمضان سے30ہزار وفون، ڈگلس پورہ کے عبدالوہاب سے جھپٹا مار کرپرس چھین لیا، جناح ٹائون کے قریب امتیاز علی سے پونے دو لاکھ چھین لیا، قادر آباد کے ناصر کے گودام سے لاکھوں کا سامان چوری، تلیانوالہ روڈ پر انصر بلال سے 10ہزار وفون، کوکیانوالہ روڈ پر سرور کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی وفون، امین پارک کے رمضان کے گودام سے سامان چوری، جی سی یونیورسٹی مدینہ ٹائون کے قریب عثمان علی کے دفتر سے42ہزار ،لیپ ٹاپ، طلائی گھڑیاں چوری، تیزاب مل کے قریب مدثر سے20ہزار وفون، ایڈن گارڈن کے باہر عثمان اسلم کی دکان سے لاکھوںکا سامان چوری، عبداللہ گارڈن کے عاطف کے گھر سے سولر پلیٹس چوری، ایڈن ویلی میں عبداللہ کے گھر سے سے چار تولے زیورات ، نقدی چوری، الفتح پلازہ کے قریب سمیرا افضال سے60ہزار چھین لیے،مدینہ ٹائون جڑانوالہ مبشر کے گھر سے 11تولے زیورات نقدی وقیمتی سامان چوری، 211ر۔ب کے راشد سے82ہزار ، 655گ ب کے غلام مصطفی سے26ہزار وفون، 76گ ب کے خالد کی حویلی سے مویشی، 109گ ب کے طارق کے گھر سے بکرے چوری، 40گ ب کے غلام مصطفی کی دکان سے لاکھوں مالیت کی13بکریاں چوری،31گ ب کے خالد سے موٹر سائیکل، نقدی وفون، 93گ ب کے عبدالستار سے اڑھائی لاکھ، 39گ ب کے الیاس سے سوا لاکھ، 382گ ب کے افضال کی حویلی سے مویشی چوری، 52گ ب کے عمر حیات کے ڈیرے سے مویشی چوری، قصبہ تاندلیانوالہ کے خرم شہزاد سے فون، شیخانوالہ پھاٹک کے قریب پرویز سے50ہزار وفون، رسول پورہ میں اشرف کی دکان لوٹ لی، میونسپل کالونی جڑانوالہ کے قریب غلام رسول سے 25ہزار وفون، 71گ ب کے جاوید کی چھت سے قیمتی کبوتر اور مرغیاں چوری، 392گ ب کے الطاف سے 36ہزار، 607گ ب کے عدنان کے ڈیرہ سے مویشی، نعمت آباد کے وحید کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، سٹی ہائوسنگ کے مبشر عاصم کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی لوٹ لی، 7ج ب وسیم ٹائون کے غلام محمد کے گھر سے بکرے، نواب سٹی کے ولید کے گھر داخل ہونے والے ڈاکو لاکھوں لوٹ کر فرار ہو گئے، ملت ٹائون کے فیضان سے نقدی وفون، مکھن پل کے قریب عبداللہ سے موٹرسائیکل، نقدی وفون چھین لیا، دھنولہ کے صداقت سے 10ہزار وفون، 131ر۔ب کے کاشف کے گھر سے لاکھوں کی کھاد کی بوریاں چوری، ستیانہ روڈ پر جاوید سے جھپٹا مار کرفون، جوڑا پل کے قریب ارسلان سے 50ہزار وفون چھین لیا، 209ر۔ب کے ناصر کمال کے گھر سے 8تولے زیورات، ملکی وغیر ملکی کرنسی قیمتی سامان لوٹ لیا گیا، مخدوم روڈ پر صغیر سے50ہزار وفون، سمن آباد کے خالد حمید سے سوا لاکھ وفون چھین لیا، روشن والا بائی پاس کے قریب اسلم سے 27ہزار وفون، 275ج ب کی حلیمہ کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، 275ج ب کی شبانہ سے جھپٹا مار کر پرس، 64ج ب کے ظفر اقبال کے گھر سے 9لاکھ نقدی، زیورات لوٹ لیے۔ دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا۔ علاوہ ازیں باغ جناح سے زبیر، رحمن آباد کے عمران، کلیم شہید کالونی کے ذیشان، علی گارڈن کے رمضان، 213ر۔ب کے ظفر اقبال، باوا چک کے کلیم اللہ، 215ر۔ب کے سرفراز،70ج ب کے اللہ دتہ، 275ج ب کے شاہد، برکت پورہ کے شہباز، 229ر۔ب کے رمیض، 30گ ب کے عرفان، اڈا جوہل کے غلام علی، بلوچنی کے علاقہ سے شبیر، جڑانوالہ کے سلطان اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں