خونی ڈکیتی میںUCچیئرمین کا بھائی قتل،دیگر52وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

جڑانوالہ (نامہ نگار) جڑانوالہ تھانہ صدر کی حدود میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے فائرنگ کرکے سابق یوسی چیئرمین کے بھائی کو قتل کر دیا، ورثا کا لاش کو سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج ،احتجاج کے باعث گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔ پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ سی پی او فیصل آباد نے نوٹس لے لیا،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گاں چک نمبر 58 گ ب کا رہائشی سخاوت اسکا بھائی عاشق حسین پسران شیر محمد اور اسکے رشتے دار عدنان مصطفی شوکت موٹر سائیکلوں پر چک نمبر 93 گ ب کی جانب جا رہے تھے جا رہے تھے کہ جڑانوالہ شاہکوٹ روڈ پر واقع نجی مارکی کے قریب ناکہ لگائے ڈاکوؤں نے روکنے کا اشارہ کیا موٹر سائیکل نہ روکنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے مقامی تاجر سخاوت کو قتل کر دیا اور7 لاکھ روپے نقدی لیکر فرار ہو گئے مقتول سخاوت گڑ کی خرید و فروخت کا کاروبار کرتا تھا ڈاکوں نے مقتول کے بھائی عاشق حسین سے 50 ہزار روپے اسکے رشتے دار عدنان سے 7 ہزار روپے اور مصطفی شوکت سے 4300 روپے لوٹ لئے،قتل کی لرزہ خیز واردات پر ورثا نے مقتول کی لاش کو سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا،روڈ بلاک ہونے سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئی دوران ڈکیتی قتل کی اطلاع کے باوجود پولیس مبینہ طور پر جائے وقوعہ پر لیٹ پہنچی مقتول کے ورثا نے مطالبہ کیا ہے کہ قتل میں ملوث ڈاکوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا اور ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالہ کر دیا ہے سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے کہ دوران ڈکیتی تاجر کے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے پولیس کا کہنا ہے کہ قتل میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی پولیس تھانہ صدر نے مقتول کے بھائی عاشق حسین کی مدعیت میں 3 نامعلوم ڈاکوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔دریں اثنائ۔فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملک کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار، آج پھر مزید52وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوںکا مال و اسباب لوٹ کر لے گئے، متعدد شہروں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر4خواتین اور تین نوجوانوں کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق گلبرگ کے علاقہ اناسی موڑ کے رہائشی سلمان کی اہلیہ(س) کو نامعلوم، رضا آباد کے علاقہ ظفرآباد کے عبدالجبار کی اہلیہ (ع) کو نامعلوم، قصبہ تاندلیانوالہ کے ناصر کی ہمشیرہ (الف)’ چک جھمرہ کے علاقہ188ر۔ب کے اکبر خان کی بھتیجی (م) کو نامعلوم ملزمان اور سول لائن کے علاقہ الائیڈ ہسپتال مریض کی عیادت کیلئے آنے والے سعید احمد کی کار، سرگودھا روڈ کے علاقہ حاجی آباد کے عبدالغفور کا بیٹا عبداللہ اور سمن آباد کے ستارہ کالونی کے گل خاں کا بیٹا انور گھر سے سودا سلف لینے نکلے واپس نہ آئے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ طارق آباد ہاشم حلیم کے قریب احمد بلال سے22ہزار و فون، سرینا روڈ پر شفیع سے60ہزار و فون، ضلع کچہری کے باہر سے فون، ارشد مارکیٹ کے قریب شعیب سے 50ہزار، گلبرگ سکیم نمبر2کی سعدیہ لیاقت سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا، گرین ٹائون مہر بلاک کے عاقب سے60ہزار وفون، نگہبان پورہ میں گلریز کے زیر تعمیر مکان سے سامان چوری، تاج کالونی میں عمران کی دکان سے موبائل فونز چوری، نور پور کے سمیع سے موٹر سائیکل، نقدی وفون، ملت ٹائون کے زاہد اقبال کے گھر سے بکرے چوری، ملت ٹائون کے افضال سے 68سو روپے چھین لیے، نیو گارڈن ٹائون کے شاہد سے جھپٹا مار کر فون، کینال روڈ پر عمران کی دکان سے 6لاکھ کا سامان چوری، 187ر۔ب کے عمران سے فون، 5ج ب کے منظور حسین کے گھر سے نقدی اور قیمتی سامان چوری، عزیز ٹائون کے عاکف جنید کی چھت سے قیمتی کبوتر اور مرغیاں چوری، منصور آباد کے ڈیرے سے نقدی وفون، 66ج ب کے اسلم سے 50ہزار وفون، 73ج ب کامران کی دکان سے لاکھوںکی بیٹریاں چوری، 74ج ب کے احسان سے90ہزار وفون، بھٹہ سٹاپ کے قریب عمران سے نقدی وفون چھین لیا، لاہور مارکی کے باہر سمیر سے40ہزار و فون، 61ج ب کے شوکت کی دکان سے لاکھوں کا کریانہ کا سامان چوری، سمندری روڈ پر حافظ ریاض کی دکان سے سامان چوری، پنجاب ہائوسنگ کالونی کے قریب عمیر سے نقدی وفون، ڈیفنس ویو جڑانوالہ کے ڈاکٹر سجاد کا گھر لوٹ لیا، 236گ ب کے راشد کے ڈیرہ سے ٹرانسفارمر چوری، 119گ ب کے ارشد کے ڈیرہ سے مویشی، 40گ ب کے عمران نذیر کے ڈیرہ سے پیٹر انجن چوری، 39گ ب کے شہباز کے ڈیرہ سے بکرے چوری، 29گ ب کے گلزیب سے 4ہزار، 205ر۔ب کے قریب عثمان سے45ہزار و فون، 266ر۔ب کے ارسلان سے22ہزار و فون،395گ ب کی سحرش کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، 424گ ب کے حبیب اللہ سے40ہزار وفون، 595گ ب کے فیصل نواز کے گھر سے سولر پلیٹس چوری اور دیگر وارداتوں میں بھی ڈاکوئوں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر لے گئے۔ علاوہ ازیں الائیڈ ہسپتال سے حمزہ، شہباز ٹائون کے خرم شہزاد، فیض آباد کے شاہ زیب، کوہ نور کے طارق، 69 ج ب کے عمران علی، 31ج ب کے زبیر انور، مچھلی فارم کے فیصل مسیح، 266ر۔ب کے نوید،60ر۔ب کے اکمل اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کے گروہ کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں