مشتعل افراد نے فائرنگ اور خنجر کے وار کرکے 3افراد کو لہولہان کردیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مختلف واقعات کے دوران مشتعل افراد نے فائرنگ اور خنجر کے وار کر کے تین افراد کو زخمی کر دیا، حملہ آور ہوائی فائرنگ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ مضروبان کو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ ناولٹی پل کے قریب مشتعل ملزمان حسیب وغیرہ نے معمولی جھگڑے پر فائرنگ کر کے ذیشان کو زخمی کر دیا، جبکہ تھانہ کھرڑیانوالہ کے نواح مالک ٹائون میں عداوت کی بنا پر مشتعل ملزمان نے فائرنگ کر کے مخالف24سالہ فرقان ولد عبدالغفار کو لہولہان کر دیا، علاوہ ازیں جڑانوالہ روڈ پر اشفاق مل کے قریب مسلح افراد نے خنجر کے وار کر کے نوید ولد اللہ دتہ کو زخمی کر دیا،حملہ آور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں