ٹریفک حادثات میں کمسن لڑکے سمیت2افراد لقمہ اجل بن گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثات میں کم سن لڑکے سمیت دو افراد لقمہ اجل بن گئے، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیں۔ تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ ملت کالونی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ کر سڑک کراس کرنے والا 35سالہ شخص بری طرح زخمی ہو گیا، جسے ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ تاہم شناخت نہ ہونے پر پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔ جبکہ 240 گ ب مسلم ٹائون کی رہائشی کرن بی بی کا کہنا ہے کہ اس کا 6سالہ بیٹا محمد حسن قریبی ہوٹل سے کھانا لیکر گھر کی طرف آ رہا تھا کہ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے کچل دیا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے نعش ورثاء کے حوالے کر کے حادثہ کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں