اسحاق ڈار نے تصویری نمائش کا مشاہدہ کیا

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے دورہ چین کے دوران چینی وزیرِ خارجہ وانگ یی کے ہمراہ پاک چین دوستی کے 75 برس مکمل ہونے کے موقع پرمنعقدہ خصوصی تصویری نمائش کا مشاہدہ کیا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نمائش میں پاکستان اور چین کے مابین اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کے ارتقائی سفر کے اہم سنگِ میل کو اجاگر کیا گیا ہے جبکہ سفارتی روابط، باہمی اعتماد پر مبنی تعلقات اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے آغاز سمیت دونوں ممالک کے درمیان دہائیوں پر محیط مضبوط دوستی، باہمی حمایت اور تعاون پر مبنی مشترکہ سفر کی عکاسی بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں