پولیس ناکام،مزید44مقامات پر ڈاکے،اغواکی5وارداتیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار ، آج پھر مزید 44وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے، جبکہ متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلوں اور رکشوں سے محروم کردیا گیا، جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دوشیزہ کو بے آبرو اور 3خواتین اور ایک نوجوان کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق گلبرگ کے علاقہ دھوبی گھاٹ کے رہائشی اشفاق کا کہنا ہے کہ اوباش ملزم علی حسن نے اس کی بیٹی (س) کو ورغلا کر کیفے بلا کر ہوس کا نشانہ بنا ڈالا،غلام محمد آباد کے علاقہ بسم اللہ چوک کے ارسلان کا کزن خلیل کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا، رضا آباد کے علاقہ کوکیانوالہ کی سمیرا بی بی نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے اس کی بیٹی(ع)، جمیل پارک کے عبدالرحمان کی اہلیہ(الف ) اور جھنگ بازار کے علاقہ حمید پارک کی ریحانہ بی بی کی بیٹی(م) کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ لاری اڈا کے قریب جمشید ناصر سے جھپٹا مار کر فون، کمشنر آفس روڈ پر شفیق سے نقدی و فون، لسوڑی شاہ دربار کے قریب میاں فیصل سے 30ہزار و فون، منشی محلہ کے قریب شفیق سے4لاکھ43ہزار و فون چھین لیا، بسم اللہ کالونی کے افتخار کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی ، قیمتی سامان چوری، لیاقت آباد نمبر2کے نوید الرحمن سے موٹر سائیکل، نقدی و فون، بکر منڈی روڈ پر منظور علی سے نقدی و فون چھین لیا،جی سی یونیورسٹی روڈ سے زبیر سے پرس چھین لیا، ملت کالج روڈ پر شاہد سے40ہزار و فون چھین لیا، رضا آباد کے فیض رسول کی دکان سے اوون چوری، ایڈن ویلی کے شریف کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی چوری، نور پور کے احمد رضا سے 6ہزار وفون، گلستان کالونی کے انس سہیل سے موٹر سائیکل، نقدی وفون چھین لیا، شوگر موڑ پر نیشنل ٹیکسٹائل ملز کے باہر ساجد سے 5ہزار وفون، واپڈا کالونی کے قاسم سے80ہزار وفون، شمس آباد کے خرم سے نقدی وفون، پل عبداللہ سمندری روڈ پر عاطف کے گھر سے زیورات، ملکی وغیر ملکی کرنسی اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا، 233ر۔ب کے اعجاز کی حویلی سے مویشی چوری، الطاف پارک جڑانوالہ کے عمیر اقبال کے گھر سے 13تولے زیورات چوری، 64گ ب کے عبداللہ سے 25ہزار و فون، 648گ ب کے عدنان سے 8ہزار وفون، 376گ ب کے اسحاق کے ڈیرہ سے بکرے چوری، 266ر۔ب کے شاہد سے موٹرسائیکل، نقدی وفون چھین لیا، 194ر۔ب کے عامر لیاقت سے 16ہزار وفون، 391گ ب کے غلام قادر کے گھر کا صفایا کر دیا گیا اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں لاری اڈا سے عبدالحمید، بکر منڈی سے لیاقت علی، میٹرو پول چوک سے انس، گلبرگ روڈ سے محمد امین، لیاقت چوک سے طاہر عزیز، چکی چوک سے زوہیب، کالج روڈ مدینہ ٹائون سے اویس، بلال کالونی کے ناصر محمود، نور پور کے اسلام، منصور آباد کے خالد، دھنولہ کے زاہد، 71گ ب کے اشفاق اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار ، مگر پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں