سول ہسپتال میں گزشتہ سال1لاکھ 68ہزار مریضوں کا علاج معالجہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈی ایچ کیو الائیڈ ٹو ہسپتال ایمرجنسی وارڈ میں گزشتہ برس 2025ء کے دوران 1لاکھ 68ہزار 963 مریضوں کا علاج معالجہ کیا گیا۔ ایمرجنسی وارڈ میں میڈیکل ایمرجنسی کے 45504′ سرجیکل ایمرجنسی کے 60471 اور حادثات کے 13879 مریضوں کے علاوہ مختلف حادثات میں ہڈیاں فریکچر ہونے سے 19575مریضوں کو داخل کیا گیا اور 1لاکھ 83ہزار 993مریضوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ گزشتہ برس 2025ء کے دوران ایمرجنسی وارڈ میں لائے جانے والے 15869مریضوں کے آپریشن کئے گئے۔ میڈیکل ایمرجنسی میں لائے جانے والے مریضوں میں مختلف بیماریوں کیساتھ ساتھ زہریلی گولیاں کھانے سے خودکشی واقدام خودکشی کے مریض بھی شامل ہیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق فائرنگ سمیت لڑائی جھگڑے کے دوران 1777 مرد اور 1222 خواتین نے میڈیکولیگل بھی حاصل کیا۔ جبکہ گزشتہ برس کے دوران ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے 654 افراد کو لایا گیا جن میں 434مشتبہ مریض اور ٹیسٹ رپورٹ آنے پر 67افراد میں ڈینگی مثبت آیا اور ان کا مکمل علاج معالجہ کر کے صحت یاب ہوئے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت میں ایمرجنسی وارڈ میں آنے والے تمام مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی اور امراض کی تشخیص کیلئے ہمہ قسم کے لیبارٹری ٹیسٹ’ ایکسرے’ سی ٹی سکین اور الٹراسائونڈ اور دیگر ٹیسٹ بھی مفت فراہم کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں