حضرت علی علیہ اسلام سے محبت ایمان کی نشانی ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بابرعلی ہاشمی’ صفدر علی ہاشمی’ یاسر علی ہاشمی’ صداقت حسین ہاشمی’ رفاقت حسین ہاشمی و ہاشمی برادران محلہ فیروز شاہ کے ڈیرے پر جشن مولود کعبہ کے سلسلے میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میںسابق ڈپٹی میئر محمد امین بٹ نے خصوصی شرکت کی’ جشن کی تقریب میں حاجی محمد آصف’ سابق چیئرمین بائو جٹ’ طالب پٹواری’ یٰسین کربلائی’ عظیم جیمی’ محمد بشارت’ حاجی محمد کاشف’ چوہدری وقاص گجر’ مرزا عبدالرحمان’ ہاشم خان کے علاوہ عقیدت مندوں اور زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی’ مقررین نے مولائے کائنات حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی شاند اقدس کی شان میں خوبصورت منقبتیں اور قصائد پیش کئے’ فاتح خیبر حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی بہادری’ شجاعت اور اسلام کیلئے ان کی لازوال قربانیوں پر روشنی ڈالی اور انہیں بھرپور خراج عقیدت پیش کیا’ اس موقع پر سابق ڈپٹی میئر محمد امین بٹ نے کہا کہ حضرت علی علیہ السلام کی محبت ایمان کی نشانی ہے جبکہ آپ سے عداوت نفاق کی علامت ہے روئے زمین پر واحد آپ علیہ السلام کی ذات گرامی ہے جسکی ولادت خانہ کعبہ کے اندر اور شہادت مسجد میں ہوئی’ انہوں نے کہا کہ یہ صرف حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کا اعزاز ہے آپ کے شہزادے سیدنا امام حسن علیہ السلام اورسیدنا امام حسین علیہ السلام جنت کے جوانوں کے سردار اور آپ کی رقیقہ حیات سیدہ فاطمہ الزہرہ جنتی عورتوں کی سردار ہیں نبی کریم ۖ کے اظہارنبوت فرمانے پر بچوں میں سب سے پہلے آپ علیہ السلام ایمان لائے اور حضور نبی کریم ۖ کی نبوت اور رسالت کی تصدیق کی اور نبی آخرالزماںۖ کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ۔ جب آپ نے خلافت کی ذمہ داریاں سنبھالی تو فتنہ خارجیت نے ہر طرف شورش برپا کر رکھی تھی لیکن آپ علیہ السلام نے انتہائی جرات بہادری اور شجاعت کے ساتھ فتنوں کا قلع قمع کیا ۔ فتح خیبر کا سہرا آپ ہی کے سر رہا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں