فوڈ پوائنٹ کے مالک نے ساتھیوں سے ملکر انکروچمنٹ عملہ کی دھنائی کردی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ سرگودھا روڈ باوا چک کے قریب فوڈ پوائنٹس کے مالک نے عملہ سے مل کر انکروچمنٹ عملہ کی دھنائی کر دی۔ ٹرک سے سامان اتروا لیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر انکروچمنٹ عملہ کی جان بخشی کروائی، تفصیل کے مطابق انکروچمنٹ انسپکٹر کرامت نے بتایا کہ انہوں نے باوا چک میں پام سٹار فوڈ پوائنٹس پر کارروائی کرتے ہوئے دکان کے باہر پڑا سامان قبضہ میں لے لیا، تو اس کا مالک میاں مبارک اپنے بیٹے اور عملہ کے ہمراہ آیا اور ٹرک روک کر ڈرائیور اکبر علی،بیلدار حسن کے ساتھ گالم گلوچ کرتے ہوئے ہاتھا پائی کرنے لگا اور ڈرائیور کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔ لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی اور پولیس بلوانے پر ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے، تاہم ملت ٹائون پولیس نے کار سرکار میں مداخلت سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں