رحیم یار خان (نامہ نگار) رحیم یار خان میں سٹی پل کے قریب خستہ حال کمرے کی چھت جزوی طور پر گر گئی، حادثے میں ایک جاں بحق، 2افراد زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو 1122کے مطابق رحیم یار خان میں سٹی پل کے قریب خستہ حال کمرے کی چھت جزوی طور پر گر گئی،اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں 3 منٹ میں موقع پر پہنچ گئیں ۔حادثے میں 2افرادزخمی ، ایک جاں بحق ہوا ،جاں بحق نوجوان کی شناخت محمد وسیم ولد محمد مسلم عمر 18 سال، ساکن جمال دین والی سے ہوئی ہے ۔ زخمیوں میں محمد احمد ولد محمد سلیم، اور عبدالجبار ولد غفار شامل ہیں، متاثرین کو شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔




