10روز میں واسا کے تمام مین چینلز کی ڈی سلٹنگ مکمل کرنیکی ہدایت

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے 10روز میں تمام مین چینلز کی ڈی سلٹنگ مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ مین چینلز کے اطراف میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ شہر بھر کا سیوریج مین چینلز کے ذریعے پہاڑنگ ڈرین اور مدھو آنہ ڈرین میں ڈراپ ہوتا ہے اس لئے سیوریج کے بہا کو بہتر بنانے کے لئے تمام مین چینلز کی ڈی سلٹنگ مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ مین چینلز کی ڈی سلٹنگ مکمل کرنے کے لئے مرتب کردہ شیڈول پر مکمل عمل درآمد کیا جائے اورروزانہ کی بنیاد پر کتنے ایریا کی ڈی سلٹنگ مکمل کی گئی اس کی رپورٹ پیش کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ مین چینلز کے اطراف میں غیر قانونی تعمیراتی یا تجاوزات کے خلاف کریک ڈان کیا جائے اور مین چینلز کے اطراف میں کسی کی تجاوزات نظر نہیں آنی چاہئے۔ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ ڈرینج ڈویژن سٹاف10روز میں چینلز کی ڈی سلٹنگ مکمل کر کے رپورٹ دیں اور اس میں کسی قسم کی سست روی، تاخیر یا غفلت قابل قبول نہیں ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں