ٹوبہ میں PSER سروے جاری

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں PSER (پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری) سروے جاری ہے، جس کا مقصد ہر گھرانے تک عوامی خدمات کی شفاف اور بروقت رسائی کو یقینی بنانا ہے۔ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی زیر صدارت سروے کی کارکردگی پر اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ منیجر پی ایس ای آر محمد دانش نے سروے کی موجودہ صورتحال اور حاصل کردہ نتائج کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ گھرانوں کا سروے مکمل ہو چکا ہے، جبکہ افراد کے سروے کا 100 فیصد ہدف حاصل کیا جا رہا ہے۔اجلاس میں سروے کے دوران درپیش چیلنجز اور رکاوٹوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور ہدایت دی گئی کہ تمام محکمے باقی ماندہ سروے جلد مکمل کریں اور درپیش رکاوٹیں فوری طور پر ختم کی جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کی کہ اگر کسی کا سروے نہیں ہوا تو اپنی شناختی کارڈ کی تصویر اور رابطہ نمبر فوری طور پر وٹس ایپ نمبر 0312-6865698 پر بھیجیں۔ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے کہا کہ پی ایس ای آر سروے وزیر اعلی پنجاب کا انقلابی اقدام ہے، جو مختلف سماجی تحفظ اسکیموں، جیسے رمضان المبارک میں سبسڈی پیکج، BISP اور CM راشن کارڈ کے لیے بنیاد فراہم کرے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ سروے کی بروقت تکمیل شفافیت اور میرٹ پر مبنی فلاحی اقدامات کو ممکن بنائے گی اور عوامی خدمات کی فراہمی کو موثر اور منظم بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں