PFAکا گزشتہ برس غیر معیاری اشیاء فروخت کرنیوالوں کو15کروڑ جرمانہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گزشتہ برس 2025ء کے دوران غیر معیاری’ مضرصحت اشیاء فروخت کرنے والوں کو مجموعی طور پر 15کروڑ 30لاکھ جرمانہ’ 467 یونٹ سیل اور 235افراد کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے۔ تفصیل کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی فیصل آباد نے 2025ء کی سالانہ کارکردگی جاری کر دی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ شہریوں کو کھیت سے پلیٹ اور فارم سے صارف کو غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے گزشتہ برس کے دوران 97 ہزار فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی، غیر معیاری اور مضرصحت اشیاء تیار وفروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 467 یونٹس کو سیل کر کے 234افراد کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے اور ان کو 15کروڑ 30لاکھ جرمانہ عائد کیا جبکہ 45ہزار فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کئے۔ گزشتہ برس شہر بھر میں چھاپوں کے دوران 1لاکھ 20ہزار لیٹر جعلی وملاوٹی دودھ’ 27ہزار کلو مردہ جانوروں کا مضرصحت گوشت’ 8ہزار لیٹر کولڈ ڈرنکس’ جوسز ‘ 27ہزار غیر معیاری مضرصحت گٹکا’ سپاری’ 2800 کلو مصالحہ جات اور 8ہزار لیٹر جعلی ومضرصحت آئل کو قبضہ میں لیکر تلف کر دیا۔ فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ شہریوں کو معیاری خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں