علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلوں کی تاریخ کا ااعلان

لاہور(بیورو چیف)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں مختلف شعبوں میں داخلوں کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ، طلبہ10 فروری تک داخلہ بھیج سکیں گے۔ بی ایس، بی بی اے اور ایسوسی ایٹ ڈگری آف آرٹس میں بھی 10 فروری تک داخلہ جاری ہے ۔یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی بار میٹرک سائنس کے ساتھ آغاز کردیا گیا،ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلہ کے خواہشمند طلبہ بھی 10 فروری تک درخواست دے سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں