ڈاکوؤں نے پولیس کو”بے بس ”کردیا’مزید61وارداتیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کے نرغے میں آ گیا’ آج پھر مزید61وارداتوں کے دوران سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر فرار ہو گئے، متعدد شہریوں کو موٹرسائیکلوں اور رکشوں سے محروم کر دیا گیا جبکہ اوباش افرادنے بھلا پھسلا کر دوشیزہ کو بے آبرو کر دیا، 3خواتین اور 4نوجوانوںکو اغواء کر لیا گیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق جڑانوالہ کے علاقہ127گ ب کے بشیر کی جواں سالہ بیٹی (س) کو ملزمان علی وغیرہ نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، غلام محمدآباد چاندنی چوک کی ثناء کی بیٹی (ر) کو نامعلوم ملزمان، ملت ٹائون کی سدرہ کی ہمشیرہ (م) کو ملزمان علی وغیرہ، جڑانوالہ کے علاقہ رضا آباد سے صدیق کی اہلیہ (س) کو نامعلوم نے اغوا کر لیا، سمن آباد کے علاقہ مظفر کالونی کے رہائشی احمد کا والد مقصود 13سال قبل گھر سے گیا واپس نہ آیا، نشاط آباد کے علاقہ غلام محمد آباد نمبر2 کے محمد امین کا بیٹا اور جڑانوالہ کے علاقہ اسلام پورہ کے علی عرفان کا بہنوئی ریاض گھر سے کام پر گئے واپس نہ آئے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ اسلام نگر کے قریب حسن رضا سے نقدی وفون، منٹگمری بازار کے باہر شان علی سے نقدی وفون، انار کلی بازار کے قریب حبیب سے جھپٹا مار کر فون، گلشن کالونی کے قریب معظم بابر سے جھپٹا مارکر فون چھین لیا، ستارہ سپنا سٹی کے صابر علی سے10ہزار و فون چھین لیا،کشمیر روڈ پر آفاق صادق سے1لاکھ35ہزار وفون چھین لیا، سلیمانیہ کالونی کے امانت علی کے گھر سے قیمتی سامان، نقدی وفون، علی گارڈن کے زکریا کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، 218ر۔ب کے نعمان شہزاد کی حویلی سے مویشی چوری، 6ج ب کے عنصر علی کے گھر سے سامان چوری، سرگودھا روڈ کے انس سے جھپٹا مار کر فون، 7ج ب کے فہد سے 10ہزار و فون، 139ر۔ب کے شاہد محمود کی حویلی سے بکرے چوری،134ر۔ب کے خرم علی کی حویلی سے مویشی چوری، واپڈا سٹی کے قریب نسیم سے نقدی وفون، 106ج ب کے نوید ملک کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی وقیمتی سامان چوری، محلہ مبارک پورہ کے سید نیاز علی سے 70ہزار وفون، کینال روڈ پر رائلٹن ہوٹل کے باہر سہیل کی شاپ سے لاکھوں کا سامان چوری، 202ر۔ب کے افتخار علی سے موٹر سائیکل، نقدی وفون، آئیڈیل روڈ پر احتشام سے 11ہزار وفون، چباں روڈ پر صغیر سے 45ہزار وفون چھین لیا، 80ج ب کے حسن رضا سے45ہزار وفون، 67ج ب کے شہباز سے 65ہزار وفون چھین لیا، فلیٹ چوک مدینہ ٹائون کے قریب عمران سے 84ہزار وفون، مخدوم روڈ پر امتیاز علی سے موٹر سائیکل، 3لاکھ روپے چھین لیے، بلو موڑ پر طاہر سے 30ہزار وفون، چناب گارڈن کے باہر شان سے موٹرسائیکل’ ہیلمٹ چھین لیا، محمد ی چوک کے فیاض سے جھپٹا مار کر فون، ہمایوں نگر کے کاشف کے گھر سے قیمتی سامان چوری، شالیمار پارک کے محسن علی کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی، سامان چوری، راجہ غلام رسول نگر کے محمود احمد کی فیکٹری سے اڑھائی لاکھ کا کپڑا چوری، جھال پل کے قریب علی رضا سے نقدی وفون، 113گ ب کے شمس سلطان کے گھر سے 2بکرے چوری، 21گ ب کے ندیم کے ڈیرے سے پیٹر انجن چوری، 71گ ب کے عمران سے5ہزار وفون، 91گ ب کے عثمان سے 3لاکھ 60ہزار چھین لیے، 39گ ب کے ملک عدنان کی شاپ لوٹ لی گئی،216ر۔ب کے اکرم کے گھر سے لاکھوں کا مال وزر لوٹ لیا گیا’ 229ر۔ب کے منور سے85ہزار و فون چھین لیا، 407گ ب کے طاہر کی حویلی سے مویشی چوری، قصبہ تاندلیانوالہ کے کاظم علی سے سامان چوری، قصبہ تاندلیانوالہ کے عباس کے ڈیرہ سے مویشی، قصبہ تاندلیانوالہ کے علی رضا سے2لاکھ چھین لئے، 456گ ب کے مزمل کی حویلی سے مویشی چوری اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں لوٹ لئے گئے۔ علاوہ ازیں منٹگمری بازار سے اصغر علی، سمانہ پل کے قریب رحمت علی، پیپلز کالونی نمبر1کے عبداللہ، مدینہ ٹائون سے سلطان محمود، دکن پارک سے سجاد نسیم، مدینہ ٹائون کے محمد علی، محمد نگر کے شہزاد زمان،225ر۔ب کے اویس، پہاڑی گرائونڈ سے رضوان، لاہور روڈ جڑانوالہ سے مشتاق، رحمان کالونی جڑانوالہ کے ثقلین اور دیگر شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں