ڈپٹی چیف آفیسر MCFعظمت فردوس ان ایکشن،نڑ والا ،جڑانوالہ روڈز پر پختہ تجاوزات مسمار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن اور کمشنر راجہ جہانگیر انور’ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیرنگرانی ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد عظمت فردوس نے انکروچمنٹ عملہ کے ہمراہ تین روز پلان کے تحت نڑوالا اور جڑانوالہ روڈز پر آپریشن کر کے پختہ تجاوزات کو مسمار کر دیا جبکہ دکانوں کے باہر پڑے سامان کو قبضہ میں لیکر متعدد دکانوں کو سیل اور بھاری جرمانے عائد کر دیئے۔ جبکہ ڈی گرائونڈ’ جی سی وومن یونیورسٹی روڈ’ مدینہ ٹائون’ گلبرگ روڈ’ میلاد روڈ پر تجاوزات کا خاتمہ کر کے فٹ پاتھ پیدل چلنے والوں کیلئے کلیئر کروا دیئے۔ جبکہ دکانوں کے باہر پڑا سامان قبضہ میں لے لیا اور متعدد دکانوں کو سیل اور بھاری جرمانے بھی کئے گئے۔ جبکہ چوک گھنٹہ گھر اور اس کے ملحقہ بازاروں میں دوبارہ تجاوزات کرنے والوں کا سامان ضبط کر کے دکانوں کو جرمانہ بھی عائد کیا جبکہ آج سمن آباد کالج روڈ’ ڈجکوٹ روڈ اور سمندری روڈ پر تجاوزات کرنے والوں کے خلاف آپریشن’ سمن آباد مین بازار’ ڈی ٹائپ کالونی’ عیدگاہ روڈ پر آپریشن جاری جبکہ کل 8جنوری کو جھمرہ روڈ اور سرگودھا روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن ہو گا۔ جن میں عزیز فاطمہ ہسپتال روڈ’ صدر بازار بٹالوی سی این جی سے گول مسجد’ راجباہ روڈ سٹیشن چوک تا اے بی سی پلی تک آپریشن کیا جائے گا۔ ڈپٹی چیف آفیسر عظمت فردوس کا کہنا ہے کہ دکاندار شہری دکانوں اور گھروں کے باہر سے پختہ تجاوزات ازخود ختم کر لیں ورنہ ہیوی مشینری سے مسمار کر دی جائیں گی اور تاجروں کو کہا کہ وہ اپنا سامان دکان کے اندر رکھیں فٹ پاتھ پیدل چلنے والوں کے لیے خالی رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں