نشئی ہلاک،انجکشن دینے والے فارمیسی مالک کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ستیانہ روڈ پر نشہ آور انجکشن لگانے سے نشئی ہلاک، تھانہ صدرپولیس نے انجکشن دینے والے فارمیسی مالک کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے اے ایس آئی گلفام حیدر نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے بتایا کہ ستیانہ روڈ پر پٹرول پمپ کے قریب شہری کی ڈیڈ باڈی کی اطلاع پرموقع پر پہنچا تو نامعلوم شخص کی نعش کیساتھ نشہ آور انجکشن اور سرنج پڑی تھی جبکہ حکومت پنجاب نے نشہ آور انجکشن کی فروخت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ پولیس نے نامعلوم نشئی کی نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے نشہ آور انجکشن قبضہ میں لیکر قریبی نجی فارمیسی کے مالک اشفاق کیخلاف زیر دفعہ322ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی فارمیسی پر مبینہ طور پر نشیئوں کو انجکشن فراہم کئے جاتے ہیں جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں