اسلام آباد (بیورو چیف)گیس کی قیمتوں میں اگلے 6 ماہ تک کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔پیٹرولیم ڈویژن اعلامیہ کے مطابق وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر گیس کی قیمتوں میں اضاف نہیں ہوگا۔پرویز ملک نے کہا کہ گیس سیکٹر میں سرکلر ڈیٹ کا اضافہ رک گیا ہے، نیا قرض پیدا نہیں ہورہا۔




