ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرنیوالوں کے گرد گھیرا مزید تنگ

لاہور (بیوروچیف) ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں اور ڈیفالٹر گاڑیوں کیخلاف کارروائیوں کو موثر بنانے کیلئے ون ایپ متعارف کر دی گئی ہے۔لاہور میں ابتدائی طور پر ٹریفک پولیس نے ون ایپ کا آغاز کر دیا ہے، جس کے ذریعے گاڑیوں کی چالاننگ اور ڈیٹا چیکنگ کی جائے گی۔1200سے زائد ٹریفک وارڈنز کے لاگ ان جنریٹ کر دیے گئے ہیں۔ون ایپ کے ذریعے پولیس، ایکسائز، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات سمیت دیگر ادارے کارروائیاں کریں گے۔ تمام ملازمین صرف اپنے سرکل میں ایپ استعمال کر سکیں گے اور سرکل سے باہر خودکار طور پر لاگ آؤٹ ہو جائیں گے۔حکام کے مطابق لاہور میں کامیابی کے بعد 15 روز کے اندر ون ایپ صوبے کے تمام اضلاع میں لانچ کر دی جائے گی۔ون ایپ کی مکمل لانچنگ کے بعد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے لیے پوائنٹ سسٹم متعارف کرایا جائے گا، جس کے تحت 20 پوائنٹس مکمل ہونے پر متعلقہ شخص کا لائسنس 6 ماہ کے لیے معطل کر دیا جائے گا۔یہ نظام ٹریفک کی بہتری، قانون کی پاسداری اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ایک اہم اقدام سمجھا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں