محمد نگر میں چھاپہ،مضر صحت گوشت فروخت کرنیوالا قصاب گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے محمد نگر میں چھاپہ مار کر مضرصحت’ بیمار اور لاغر جانوروں کا گوشت فروخت کرنیوالے قصاب کو گرفتار کر لیا’ اس کے قبضہ سے ڈیڑھ من بڑا گوشت قبضہ میں لیکر تلف کر دیا، تھانہ صدر میں پکڑے جانیوالے قصاب محسن رضا کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا’پنجاب فوڈ اتھارٹی کے سیفٹی آفیسر محمد احسن نے اپنے عملہ کے ہمراہ تھانہ صدر کے علاقہ محمد نگر میں قصاب محسن رضا کی شاپ پر چھاپہ مارا تو وہاں پر مضرصحت گوشت پایا گیا جس پر ویٹرنری ڈاکٹر نے چیکنگ کے بعد مذکورہ گوشت کو مضرصحت قرار دیا جو کہ بیمار اور لاغر جانوروں کا تھا۔ جسے انسانی صحت کیلئے مضر قرار دیا گیا۔ جس پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے 60 کلو سے زائد پڑا گوشت قبضہ میں لیکر تلف کر کے قصاب محسن کو حوالہ پولیس کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں