فیصل آباد میںڈاکو راج،مزید59وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملک کے تیسرے بڑے شہر میں ڈاکوئوںاور چوروں نے ”ات” مچا دی، آج پھر مزید 59وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین لیے، متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 3خواتین کو بے آبرو کر دیا گیا، 2لڑکیوں اور نوجوانوں کو اغوا کر لیا گیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق سمن آباد کے علاقہ محمود آباد کے ہارون کی ہمشیرہ (ز) کو اوباش حقنواز، ایئرپورٹ کے علاقہ الیاس گارڈن کی الف کو اوباش ملزم رحمان نے بے آبرو کر دیا، رضا آباد کے علاقہ خواجہ ٹائون کے شوکت علی کی اہلیہ (الف) کو ملزمان شاہد وغیرہ، جڑانوالہ کے علاقہ اسلام پورہ کے ظفر محمود کی بیٹی (م) کو نامعلوم ملزمان اور منصور آباد کے فضل کریم کا والد نور زمان گھر سے نماز پڑھنے گیا واپس نہ آیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ جھنگ بازار کے علاقہ علی ہائوسنگ کے رہائشی مرزا اورنگزیب ایڈووکیٹ اہل خانہ کے ہمراہ بیٹے کی شادی پر مارکی گئے ہوئے تھے، اسی دوران عدم موجودگی چور تالہ توڑ کر لاکھوں کے زیورات، ملکی وغیر ملکی کرنسی اور قیمتی سامان لے اڑے، لاری اڈا کے قریب رفعت امین سے جھپٹا مار کر پرس، طارق آباد گلی نمبر19 کے قریب تصدق سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، بھوآنہ بازار کے قریب زوہیب کی شاپ سے 42 کیمرے چوری، کشمیر روڈ پر حبیب سے 55ہزار وفون، غلام محمد آباد کے ندیم شبلی کے گھر سے قیمتی سامان چوری، عباس نگر پل کے قریب غلام دستگیر سے 86ہزار’ طلائی انگوٹھی چھین لی، کوکیا نوالہ روڈ پر 55ہزار وفون، کوہ نور فلیٹ کے قریب علی حسن سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، ہجویری ٹائون کے انور علی کا گھر لوٹ لیا گیا، ریاض گارڈن کے محمد احمد کے گھر داخل ہونے والے ڈاکو لاکھوں کا سامان لوٹ لیا گیا، 117ج ب کے بلال سے 65ہزار چھین لیے، بھائی والا روڈ پر عدنان سے60ہزار وفون، 121ج ب کے آکاش سے50ہزار وفون، میثاق المال کے باہر فوزیہ شہزاد سے جھپٹا مار کر پرس، 162گ ب کے عدنان کے زیرتعمیر گھر سے سامان چوری، 164ر۔ب کے افتخار کے ڈیرہ سے پیٹرانجن، 164ر۔ب کے امتیاز کے ڈیرہ سے سوا دو لاکھ کا سامان چوری، 64ج ب کے وسیم کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری، سرسید ٹائون کے تصور حسین سے 41ہزار وفون، پرتاب نگر کے سلمان سے موٹر سائیکل چھین لی، نڑ والا بنگلہ کے خالد کے گودام سے لاکھوں کا سامان چوری، سندھو ٹائون کے اصغر علی سے 1لاکھ، شریف پورہ کے قریب عابد محمود سے 40ہزار وفون، رائو غلام رسول نگر کے احسن سے45ہزار وفون، برکت پورہ کے عدیل انجم سے 30ہزار وفون چھین لیا، منڈی کوارٹر کے زاہد خلیل کے گودام سے سامان چوری، 232ر۔ب کے وسیم عباس سے نقدی وفون، 229ر۔ب کے عبدالجبار کے ڈیرہ سے مویشی، 296ر۔ب کے وزیر علی سے 45ہزار وفون، الخدمت پارک جڑانوالہ سے چور آہنی گیٹ لے گئے، اسد ٹائون سے سلطان طور کی شاپ سے بیٹریاں چوری، 240موڑ کے قریب عابد علی سے نقدی وفون، 14گ ب کے جنید سے ڈیڑھ لاکھ وفون، 99گ ب کے ظہیر احمد سے 34ہزار وفون،381گ ب کے رب نواز سے موٹر سائیکل، نقدی وفون، 624گ ب کے افضال کی شاپ سے سامان چوری، 109ر۔ب کے عثمان کے گھر سے 2بکرے چوری، 104ر۔ب کے شرافت علی کی حویلی سے مویشی چوری، مکوآنہ کے عارف حسین کی حویلی سے مویشی چوری، 76ر۔ب کے انور سے نقدی وفون، 229ر۔ب کے الیاس سے 70ہزار، 96ر۔ب کے زبیر سے نقدی وفون، 452گ ب کے عمر دراز سے 1لاکھ، 467گ ب کے شوکت علی کی حویلی سے 8لاکھ کے مویشی چوری جبکہ دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں جناح کالونی میں عامر سلیم کی کار، النجف کالونی کے خالد محمود، 119ر۔ب کے عمر دراز، رحمانیہ روڈ پر آکاش، سبزی منڈی میں اعجاز، 94گ ب کے عامر شہزاد، 266ر۔ب کے شہزاد اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں