رواں سال کبڈی کے اہم ترین مقابلوں کا اعلان،نامور کھلاڑی شرکت کرینگے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن فیصل آباد کا اجلاس مہمان خصوصی محمد آصف چوہدری ڈی جی FDAکی صدارت میں ہوا’ اجلاس میں سیکرٹری ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن فیصل آبادسید طیب گیلانی’ ڈویژنل سپورٹس آفیسر شاہ منظر فرید’ سینئر نائب صدور چوہدری شبیر سندھو’ چوہدری تنویر تارڑ ایڈووکیٹ’ شیرپنجاب انٹرنیشنل کھلاڑی لالہ عبیداللہ کمبوہ’ کوچز عرفان پھلروان’ کامران منڈ’ مولوی عارف پٹھان’ سید حسن شاہ’ آفیشلز انٹرنیشنل ریفری عبدالحکیم’ رانا قبال’ کینیڈا کے انٹرنیشنل آفیشل سید برکات گیلانی’ ریاض باجوہ’ اکبر ڈھلوں نے شرکت کی’ سیکرٹری سید طیب گیلانی نے سال 2025 کی سپورٹس رپورٹ اور 2026 کا سپورٹس کیلنڈر پیش کیا’ سید طیب گیلانی نے کہا کہ سال 2026 میں کبڈی کے اہم ترین مقابلے ہوں گے’ ماہ جنوری میں کمشنر کبڈی کپ’ 5فروری کو کشمیر کبڈی کپ’ مارچ کے مہینے میں غوثیہ کبڈی کپ اور FCCI گولڈ کپ بھی کرایا جائے گا’ ان تمام مقابلوں میں نیشنل اور انٹرنیشنل کھلاڑی اپنے فن کے جوہر دکھائیں گے’ مہمان خصوصی محمد آصف چوہدری ڈی جی FDAنے کہا کہ فیصل آباد میں کبڈی کے فروغ کیلئے ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کی خدمات قابل تحسین ہیں’ انہوں نے سیکرٹری سید طیب گیلانی کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کبڈی کے کھیل کو بام عروج پر پہنچانے میں سید طیب گیلانی کا کردار نمایاں ہے’ آنے والے تمام مقابلوں کیلئے میری تمام تر خدمات حاضر ہیں’ انشاء اللہ فیصل آباد میں کبڈی کے شائقین کو مایوس نہیں کریں گے اور انہیں بہترین تفریح مہیا کرنے کیلئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے’ اس موقع پر انہوں نے کوچز سے کہا کہ کھلاڑیوں کو کھیل کے دائو پیچ سکھانے کے ساتھ ساتھ ان کی اخلاقی کردار سازی بھی کریں تاکہ جب وہ بیرون ملک پاکستان کی نمائندگی کریں تو ان کے کردار سے پاکستان کی جھلک نظر آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں