ڈپٹی چیف آفیسر MCFعظمت فردوس ان ایکشن،پختہ تجاوزات مسمار،سامان ضبط،درجنوں دکانیں سیل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن’ کمشنر فیصل آباد ڈویژن راجہ جہانگیر انور کی ہدایت پر ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد عظمت فردوس نے انکروچمنٹ عملہ کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف 3روزہ مہم کے دوران شہر بھر کے مختلف علاقوں میں بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے پختہ تجاوزات کو مسمار’ دکانوں کے باہر پڑا ہوا سامان قبضہ میں لیکر درجنوں دکانوں کو سیل اور لاکھوں روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ مین شاہراہوں کو ریڑھی بانوں سے پاک کرتے ہوئے روڈز کو کلیئر کروا دیا۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد حافظہ عظمت فردوس نے انکروچمنٹ عملہ کے ہمراہ چوک گھنٹہ گھر’ ملحقہ بازاروں’ ڈجکوٹ روڈ’ سمندری روڈ’ راجباہ روڈ’ نڑوالا روڈ’ سرگودھا روڈ’ جھنگ روڈ’ جڑانوالہ روڈ’ میلاد روڈ اور شیخوپورہ روڈ پر گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے پختہ تجاوزات کو مسمار کر دیا گیا اور دکانوں اور مین شاہراہوں پر کارروائی کرتے ہوئے دکانوں کے باہر پڑا ہوا سامان کو قبضہ میں لیکر درجنوں دکانوں کو سیل اور تاجروں کو بھاری جرمانے عائد کر دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں