تمیم اقبال کو بھارتی ایجنٹ کہنا ناقابل قبول قرار

ڈھاکہ (سپورٹس نیوز)بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی فنانس کمیٹی کے چیئرمین ایم نظم الاسلام سابق کپتان تمیم اقبال کو بھارتی ایجنٹ کہنے پر تنقید کی زد میں آگئے۔بی سی بی ڈائریکٹر کے یہ ریمارکس اس وقت سامنے آئے جب تمیم اقبال نے حالیہ انٹرویو میں تجویز کی کہ بورڈ کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں بنگلادیش کی شرکت کے بارے میں حتمی فیصلہ کرنے سے پہلے کرکٹ کو زیادہ ترجیح دینی چاہیے۔ان کا یہ بیان سیکیورٹی خدشات کے باعث بورڈ کے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کے اعلان کے بعد سامنے آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں