گیس ہیٹر سے گھر میں آتشزدگی ،میاں بیوی3بچوں سمیت جھلس گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منصورآباد میں گیس ہیٹر سے کمرہ میں آگ لگنے سے میاں بیوی تین بچوں سمیت بری طرح جھلس گئے، ریسکیو1122 کی ٹیموں نے بروقت موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ منصورآباد گلی نمبر12 نقوی شاہ روڈ کا رہائشی یٰسین اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کمرہ میں گیس ہیٹر جلا کر سو رہا تھا کہ اچانک ہیٹر کے پاس پڑے ہوئے کپڑوں کو آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بستروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تو کمرہ میں سویا ہوا 32سالہ یٰسین ولد ریاض’ اسکی 26 سالہ اہلیہ سعدیہ اور 5سالہ بیٹا حمزہ’ 4سالہ عبدالغنی اور 3 سالہ بیٹی یشفہ جھلس گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں