چھٹیوں میں اضافے پر والدین کی تشویش،بورڈ کلاسز کے سکول فوری کھولنے کا مطالبہ

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار)سردی کی شدت کو بنیاد بنا کر سکولوں کی بندش کے خلاف والدین نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بورڈ کلاسز کے لیے فوری طور پر سکول کھولنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ والدین کا کہنا ہے کہ سکولوں کی بندش سے بورڈ کلاسز کے طلبہ کو ناقابلِ تلافی تعلیمی نقصان کا سامنا ہے جو کسی بھی صورت میں پورا نہیں کیا جا سکتا۔تفصیلات کے مطابق والدین نے مقف اختیار کیا کہ صاحبِ حیثیت طبقے کے بچے گھروں میں ٹیوٹرز کے ذریعے پڑھائی کا تسلسل برقرار رکھ لیتے ہیں، جبکہ غریب اور متوسط طبقے کے بچوں کے لیے تعلیم حاصل کرنے کا واحد زریعہ سکول ہی ہے۔ ایسے میں سکول بند رہنے سے تعلیمی عدم مساوات میں اضافہ ہو رہا ہے جو ایک خطرناک ٹرینڈ سیٹ کر رہا ہے۔والدین نے مزید بتایا کہ بورڈ امتحانات سر پر ہیں، کئی سکولوں میں ابھی تک سلیبس مکمل نہیں ہو سکا، جبکہ گھروں میں بچے نہ تو پڑھائی میں دلچسپی لیتے ہیں اور نہ ہی والدین کی بات مانتے ہیں، نتیجتاً زیادہ وقت گلی محلوں میں ضائع ہو رہا ہے۔ ان کے مطابق سکول کا ماحول بچوں کو نہ صرف سردی سے محفوظ رکھتا ہے بلکہ معیاری تعلیم بھی فراہم کرتا ہے۔احتجاجی والدین کا کہنا تھا کہ تعلیم دشمن پالیسیوں کا خاتمہ ناگزیر ہو چکا ہے اور قومی ترقی کے لیے تعلیم کو اولین ترجیح ہونی چاہئیے ان کا واضح مقف تھا کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا۔آخر میں والدین نے صوبائی وزیرِ تعلیم را سکندر حیات سے پرزور مطالبہ کیا کہ بورڈ کلاسز کے لیے سکول فوری طور پر کھولے جائیں تاکہ بچوں کا قیمتی تعلیمی وقت ضائع ہونے سے بچایا جا سکے اور امتحانی تیاری کو موثر انداز میں مکمل کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں