بلال رحمانی کی پارٹی کیلئے خدمات مثالی ہیں،رانا ثناء اللہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سرگرم کارکن چوہدری بلال رحمانی کی وزیراعظم کے مشیر وسینیٹر رانا ثناء اﷲ خاں سے ملاقات’ پی پی116 میں تعمیر وترقی ودیگر امور پر تبادلہ خیال۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکن چوہدری بلال رحمانی نے وزیراعظم کے مشیر وسینیٹر رانا ثناء اﷲ خاں سے خصوصی ملاقات کی۔ اس دوران پی پی116 میں ترقیاتی کاموں اور دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر رانا ثناء اﷲ خاں نے ان کی مسلم لیگ (ن) کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ چوہدری بلال رحمانی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سرگرم کارکن ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ پارٹی کی مضبوطی کیلئے کام کیا اور قائدین کے پیغام کو گھر گھر پہنچایا۔ انہوں نے بلال رحمانی سے کہا کہ آپ پی پی116 میں مسلم لیگ (ن)کو مزید مستحکم کرنے کیلئے کام جاری رکھیں، ہم ہر سطح پر آپ کا ساتھ دینگے۔ بلال رحمانی نے خدمات کو سراہنے پر رانا ثناء اﷲ خاں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کی سر پرستی میں حلقہ کے عوام اور پارٹی کیلئے اپنی خدمات سرانجام دیتا رہوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں