آئی ٹی کی ترقی کیلئے ارفع کریم فاؤنڈیشن کا قیام خوش آئند ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئی ٹی کو بین الاقوامی معیار اور آئی ٹی کے شعبہ کی تعلیم وتربیت کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ پاکستان کو آئی ٹی کا مرکز بنانے کیلئے حکومت دن رات کوشاں ہے۔ نوجوانوں کو آئی ٹی کی تعلیم اور انٹرپرینیورشپ کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ آئی ٹی کی ترقی کیلئے ارفع کریم فائونڈیشن کا قیام خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ارفع کریم رندھاوا کے والدین کرنل (ر) امجد کریم رندھاوا’ ثمینہ کریم اور ارفع کریم فائونڈیشن کی چیف ایگزیکٹو تابندہ اسلام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ارفع کریم نے کم عمری میں ہی آئی ٹی کے میدان میں خدمات سرانجام دے کر پاکستان کا نام روشن کرنے پر انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت آئی ٹی کے شعبہ کی تعلیم وترقی شبانہ روز کوشاں ہے۔ نوجوانوں کو آئی ٹی کی تعلیم اور انٹرپرینیورشپ کی بھرپور حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ گزشتہ برس بھی وفاقی حکومت کی طرف سے اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو لیپ ٹاپ تقسیم کئے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ اس موقع پر ارفع کریم کے والدین نے وزیراعظم کی زیرقیادت آئی ٹی کے شعبہ کی ترقی کیلئے حکومتی اقدامات کو سراہا۔ ارفع کریم کے والدین نے 14فروری کو ارفع کریم کی برسی سے قبل وزیراعظم سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں وعدے یاد دلاتے ہوئے اخبارات بھی پیش کئے کہ آپ نے وعدہ کیا تھا کہ فیصل آباد میں ارفع کریم آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام اور ارفع کریم (مرحوم) کے قبرستان میں مانومنٹس کی تنصیب کا عمل بھی پورا نہیں ہو سکا اور پاکستان اکنامی ڈیجیٹل بنانے کے عملی اقدامات کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں