ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری

اسلام آباد (سپورٹس نیوز)پاکستان چائنا فرینڈ شپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کی تیاریاں عروج پہن گئی،یہ چیمپئن شپ 24 جنوری میں لیزر سٹی بائولنگ کلب، صفا گولڈ، ایف سیون مرکز، اسلام آبادمیں کھیلی جائے گی۔ چیمپئن شپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز اسلام آباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے کی’ پاکستان چائنا فرینڈ شپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے دوران پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن 18ویں قومی ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 2026 کا بھی انعقاد کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں