چوری،ڈکیتی کی مزید47وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی 47سنگین وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے’ متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 3خواتین اور نوجوان کو اغواء کر لیا گیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق رضا آباد کے علاقہ نعمت آباد کے عمیر کی ہمشیرہ (ش) کو اوباش ملزمان عرفان وغیرہ، نشاط آباد کے علاقہ6ج ب کے علی رضا کی اہلیہ (س) گھر سے بازار جاتے ہوئے نامعلوم، ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ رسول پورہ کی (ر)کو بھلا پھسلا کر اوباش ملزم ساجد وغیرہ اور ٹھیکری والا کے علاقہ275ج ب کے جاوید اقبال کا بھائی ثقلین گھر سے ڈیوٹی پر گیا واپس نہ آیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ الائیڈ ہسپتال کی ڈاکٹر طوبیٰ سے قیمتی فون، کارخانہ بازار کے باہر قاسم سے جھپٹا مار کر فون، مدینہ آباد کے ملک شاہد سے ڈیڑھ لاکھ وفون، سیم پل کے قریب وسیم سے 38ہزار وفون، ابراہیم ٹائون کے وسیم عباس سے10ہزار وفون چھین لیا، کوہ نور چوک میں عروہ سے جھپٹا مار کر پرس، کینال روڈ پر محی الدین سے نقدی وفون چھین لیا، سمال اسٹیٹ کے قریب محمد عمر سے نقدی وفون، 121ر۔ب گوکھوال کی رضیہ کوثر کے گھر کا صفایا کر دیا’ گارڈن محلہ کے افضل سے نقدی وفون، 155ر۔ ب کے بلال اعظم سے 30ہزار وفون، 118ج ب کے دلاور مسیح کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، 152ر۔ ب کے فضل حق سے28ہزار وفون چھین لیا، جڑانوالہ روڈ بجلی گھر کے قریب جمیل سے 22ہزار وفون، پیپلز کالونی قبرستان سے چور درخت کاٹ کرلے گئے، 61ج ب کے احسن شہباز کے پولٹری فارم سے سامان چوری، 76ج ب کے ظفر کے گھر سے قیمتی سامان چوری، 276ج ب کے تنویر احمد کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری، 76ج ب کے ظفر کے گھر سے قیمتی سامان چوری، پہاڑی گرائونڈ کے قریب ذیشان بیگ سے نقدی وفون، ستارہ کالونی کے عظیم بیگ سے نقدی، طلائی انگوٹھی چھین لی، ایئر پور ٹ کے قریب ندیم اختر سے نقدی وفون، جڑانوالہ بستی اوڈھاں کے قریب خضر حیات سے موٹر سائیکل چھین لی، اعجاز ٹائون کے رباب کے گھر سے ساڑھے سات لاکھ کی نقدی’ سامان چوری، 653گ ب میں توصیف کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی، 625گ ب کے مظہر اقبال کے ڈیرے سے کٹا چوری، امین ٹائون کے ناصر محمود کے گھر کے تالے توڑ کر 4لاکھ کے زیورات، نقدی وسامان چوری، 225ر۔ب کے امتیاز کی حویلی سے 50ہزار کا سامان چوری، 94ر۔ب کے حارث کے گھر سے 2بکرے چوری، پنڈی شیخ موسیٰ کے رہائشی احمد رضا کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری، 51گ ب کے شناور کے گھر سے ڈیڑھ لاکھ کا سامان اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں اقبال اسٹیڈیم سے شہباز، گلشن حیات سے عدیل مشتاق، گلستان کالونی سے قاسم، دھنولہ کے امجد علی، ملت ٹائون کے محمد حسن، نیامت ٹائون کے عمران رضا، جھنگ روڈ سے شکور، 382گ ب کے عاصم نذیر، 508گ گب کے عفان شہزاد اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں کے گروہوں کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں