خاتون سے زیادتی کے مجرم کو10سال قید،2لاکھ جرمانہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج اسد اﷲ سراج نے تھانہ ملت ٹائون کے زیادتی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم دلاور علی کو دس سال قید اور 2لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا جبکہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 6ماہ قید سخت بھگتنا ہو گی۔ استغاثہ کے مطابق گزشتہ برس 19مارچ 2025 کو تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ 203 رب کی رہائشی خاتون آصفہ پروین زوجہ ندیم کو گھر میں داخل ہو کر گن پوائنٹ پر ہوس کا نشانہ بنایا تھا۔ تاہم پولیس نے مجرم دلاور علی کو گرفتار کر کے چالان عدالت میں بھجوایا تو فاضل جج نے دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 10سال قید بامشقت اور 2لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں