کریمنل گینگز کا سرغنہ گرفتار

لاہور (بیوروچیف) ڈولفن سکواڈ نے مختلف سنگین جرائم کی سنچری مکمل کرنے والے خطرناک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق دورانِ پٹرولنگ مشکوک شخص کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی جو ناکام بنا دی گئی۔ترجمان کے مطابق ملزم کا کریمنل ریکارڈ چیک کرنے پر اس کے خلاف چوری، ڈکیتی اور جھپٹا سمیت 100سنگین مقدمات درج ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ گرفتار ملزم عدنان مختلف کریمنل گینگز کا سرغنہ بھی ہے۔ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ نواں کوٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ایس پی ڈولفن اختر نواز کا کہنا ہے کہ اشتہاری اور عادی مجرمان کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں