محکمہ داخلہ میں بڑی انتظامی تبدیلی

لاہو (بیوروچیف) پنجاب حکومت نے محکمہ داخلہ میں بڑی انتظامی تبدیلی کرتے ہوئے ڈی جی اسٹریٹجک کوآرڈینیشن بورڈ کی آسامی ختم کر دی ۔ اس فیصلے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔گریڈ 20کے افسر محمد شاہد لالی کو مذکورہ عہدے سے ہٹا کر سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ۔یہ اقدام فنانس ڈیپارٹمنٹ کے احکامات کی روشنی میں کیا گیا، جس کے تحت ہوم ڈیپارٹمنٹ میں تنظیمِ نو کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں