منافع کا لالچ دیکر چالاک ملزمان کا 3شہریوں کیساتھ اڑھائی کروڑ کافراڈ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر چالاک ملزمان 3شہریوں سے اڑھائی کروڑ کی رقم لیکر رفوچکر ہو گئے، رقوم کا مطالبہ کرنے پر ملزمان لیت ولعل کے بعد چیک دیئے جو کہ بنکوں سے کیش نہ ہو سکے۔ بتایا جاتا ہے کہ مدینہ ٹائون کے رہائشی شہزاد نے پیپلزکالونی پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم شکیل نے کاروبار کا جھانسہ دیکر اس سے ایک کروڑ 20لاکھ کی رقم حاصل کی۔ بعدازاں منافع دیا نہ رقم واپس کی، مطالبہ کرنے پر چیک دیا جو کہ بوگس نکلا۔ جبکہ جڑانوالہ کے رہائشی غلام حیدر نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم احمد نے کاروبار کی غرض سے ایک کروڑ کی رقم لیکر ہڑپ کر لی، مطالبہ کرنے پر چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا۔ علاوہ ازیں سول لائن کے رہائشی شیخ افتخار کا کہنا ہے کہ ملزم اویس نے 20لاکھ کا مال لیکر بدلے میں چیک دیا جو کہ جعلی نکلا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں