سعید کالونی میں جانیوالے راستے پر مٹی اور ملبے کے ڈھیر،آمدورفت میں مشکلات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کرکٹ اکیڈمی انتظامیہ نے مٹی اور ملبے کے ڈھیر لگا کر سوساں روڈ سے سعید کالونی جانے والے راستہ کو بند کر دیا، اہل علاقہ کو گزرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اہل علاقہ نے کمشنر فیصل آباد ڈویژن راجہ جہانگیر انور’ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر اور ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ سوساں روڈ سے سعید کالونی جانے والے راستے کو کھلوایا جائے اور کرکٹ اکیڈمی انتظامیہ کیخلاف کارروائی عمل میں لائیجائے۔ تفصیل کے مطابق مدینہ ٹائون کے علاقہ سوساں روڈ سے ہل گارڈن کیساتھ سعید کالونی جانے والے راستہ میں نئی کھلنے والی کرکٹ اکیڈمی کیانتظامیہ نے پارکنگ کی آڑ میں مین روڈ پر مٹی اور ملبے کی ٹرالیاں ڈال کر ڈھیر لگا دیئے جسکی وجہ سے سعید کالونی جانے والا راستہ بند ہو چکا ہے۔ گاڑیوں کا گزرنا تو درکنار پیدل چلنا بھی دشوار ہو چکا ہے۔ اہل علاقہ نے مذکورہ کرکٹ اکیڈمی مالکان سے رابطہ کر کے راستہ کلیئر کرنے کا کہا تو انہوں نے روڈ پر مزید ملبہ کے ڈھیر لگا دیئے ہیں جسکی وجہ سے اہل علاقہ کو آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔ اہل علاقہ نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ سعید کالونی کو جانے والے راستے سے فوری طور پر ملبہ اٹھوایا جائے۔ راستہ کو کلیئر کیا جائے اور مذکورہ کرکٹ اکیڈمی کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں