راشد لطیف نے خواجہ نافع کی حمایت کردی

لاہور (سپورٹس نیوز) قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں خواجہ نافع کو بطور وکٹ کیپر بیٹر کھلانے کی حمایت کردی۔پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف نے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر خواجہ نافع کو 2026 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل کرنے کی حمایت کردی۔ٹی 20 ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر راشد لطیف نے کپتان سلمان علی آغا کی بیٹنگ کی تعریف کی کپتان نے سری لنکا کے خلاف شاندار بیٹنگ کی، ورلڈ کپ 2026 کے لیے خواجہ نافع کو وکٹ کیپر ہونا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں