محکمہ ایکسائز ہدف سے 37لاکھ زائد حاصل کرنے میں کامیاب

لاہور (بیوروچیف) محکمہ ایکسائزپنجاب نے رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ریکارڈ 37 ارب روپے سے زائد حاصل کرلئے، 56 فیصد کیساتھ لاہور ریجن پہلے نمبر پررہا۔محکمہ ایکسائز پنجاب کے دستاویزات کے مطابق نئے مالی سال کے لیے 73ارب سے زائد کا ہدف رکھا گیا تھا جس میں سے محکمے نے 6ماہ کے دوران 37 ارب سیزائد کاہدف حاصل کرلیا، دستاویزات کے مطابق وہیکل ٹیکس سے 18ارب،پراپرٹی ٹیکس سے 16ارب روپے ارب ٹیکس اکٹھا کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں