واشنگٹن (سپورٹس نیوز)دنیا کے عظیم ترین باکسر اور انسانی حقوق کی علامت سمجھے جانے والے محمد علی کو ایک اور تاریخی اعزاز حاصل ہو گیا ہے،امریکی ڈاک سروس نے اعلان کیا کہ محمد علی کے نام سے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جا رہا ہے، جو 15 جنوری 2026 سے فروخت کے لیے دستیاب ہوگا۔ امریکی میڈیا کے مطابق لیجنڈ امریکی باکسر محمد علی نے کبھی مذاق میں کہا تھا۔ کہ انہیں ڈاک ٹکٹ پر ہونا چاہیے۔




