پاکستان فلم انڈسٹری ری وائیو پر ہی نہیں سکتی’ سید نور

لاہو (شوبز نیوز) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا ہے کہ ثقافت کے فروغ میں فلم انڈسٹری کا اہم کردار ہے،دیکھو فلم فیسٹول کا مقصدطلبا کی تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی شعبہ فلم اینڈ براڈکاسٹنگ اور الحمرا آرٹس کونسل کے زیر اہتمام دو روزہ دیکھو فلم فیسٹول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرپرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، معروف ہدایت کار سید نور، چیئر پرسن شعبہ فلم اینڈ براڈکاسٹنگ ڈاکٹر لبنی ظہیر،ایگزیکٹور ڈائریکٹر الحمرا محمد نواز گوندل، معروف پروڈیوسر شہزاد رفیق، معروف رائٹر آمنہ مفتی، فیکلٹی ممبران اور طلبائوطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ فلم فیسٹیول سے طلبا طالبات کوانڈسٹری کے نامور لوگوں سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے طلبا کو اپنے سٹوڈیو میں مفت تربیت فراہم کر نے پر سید نور کے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب رٹا سسٹم نہیں چل سکتا، طلباطالبات میں مہارتیں پیدا کرنا ضروری ہے۔ سید نور نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں نوجوان ایک نئے دور کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں