فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ٹائون نائب ناظم جناح ٹائون ذوالفقار احمد شیخ نے کہا ہے کہ ایران میں ریاستی اداروں کی بروقت اور موثر حکمتِ عملی کے نتیجے میں حالیہ بدامنی اور فسادات پر قابو پا لیا گیا ہے، متاثرہ علاقوں میں کاروباری سرگرمیوں کی بحالی، ٹرانسپورٹ کی روانی اور عوامی نقل و حرکت میں اضافہ اس امر کا ثبوت ہے کہ ریاستی رِٹ موثر انداز میں قائم کی گئی ہے۔ خطے کی مجموعی صورتحال باالخصوص ایران کے حوالے سے بڑھتی کشیدگی نہایت تشویشناک ہے۔ بیان میں انہوں نے کہاکہ امریکہ اور اسرائیل کو تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی عسکری کارروائی سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ ایران پر حملے کے اثرات صرف ایک ملک تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ پاکستان سمیت پورا مشرقِ وسطی اور اس سے ملحقہ خطہ شدید عدم استحکام کا شکار ہو سکتا ہے توانائی کی ترسیل، عالمی منڈیوں، سمندری راستوں اور علاقائی سلامتی پر اس کے سنگین اثرات مرتب ہوں گے ۔



