نشہ کے لئے پیسے نہ دینے پر خاوند کا بیوی پر تشدد

گوجرہ(نامہ نگار)نشہ کیلئے پیسے نہ دینے پر خاوند نے بیوی کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔مضروب ہسپتال داخل ،پولیس نے مقددمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔بیس لائن روڈ گوجرہ کی شبانہ بی بی نے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرا تے ہو ئے موقف اختیار کیاہے کہ اس کا خاوند محمد نوا جوکہ نشہ کا عادی ہے جس نے نشہ کر نے کیلئے پیسے مانگے اور انکار کر نے پر ملزم نے اس کو بالوں سے پکڑ کر تشدد کانشانہ بنانا شروع کر دیا شورواویلہ پر بعض افراد موقع پر آگئے جنہوںنے منت سماجت کرکے اس کی جان بخشی کرائی ملزم فرارہو گیا پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔علاوہ ازیں نیوپلاٹ گوجرہ کی عذراپروین کو اس کے گھر میں داخل ہو کر اس کی بیٹیوں سمیت تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میںشہباز،افشاں وغیرہ کے خلاف سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں