گوجرہ(نامہ نگار)حوالات کی ویڈیو بناکر ”ٹک ٹاک”پر وائرل کر نے والا شوقین قانون کی زد میں آگیا ۔مقدمہ درج ۔ملزم کی تلاش جاری، معلوم ہواہے کہ زوہیب نامی نوجوان نے تھانہ صدرگوجرہ کی چوکی مونگی بنگلہ میں داخل ہو کر حوالات کی ویڈویوبنا کر ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی تھی جس پر چوکی مونگی بنگلہ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔




