ترقی پانے کے بعد آپکی پہلے سے زیادہ ذمہ داریاں ہیں

چنیوٹ(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے وژن کے مطابق پولیس افسران کی محکمانہ ترقیوں کا عمل جاری ہے۔چنیوٹ پولیس کے دو اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے سب انسپکٹر کے عہدے پرترقی دے دی گئی۔ترقی پانے والے افسران کیلئے ڈی پی او دفتر میں پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ترقی پانے والے افسران کے عزیز و اقارب کوبطور مہمان خصوصی دعوت دی گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف،ڈی ایس پی لیگل مدثر کلیم نے ترقی پانے افسران کو ان کے عزیز و اقارب کے ہمراہ مل کر ترقی کے بیج لگائے۔ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے ترقی پانے والے افسران،انکے عزیز و اقارب کو مبارک باد دی اور آئندہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے ترقی پانے والے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی پانے کے بعد آپ سب پر پہلے سے زیادہ ذمہ داریاں ہیں۔خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے لوگوں کے دکھوں کا مداوا بنیں اور پولیس سروسز میں بہتری کیلئے اپنا بھرپور کردار اداکریں۔آپ سب اپنے فرائض عبادت سمجھ کر نیک نیتی اور محنت سے سرانجام دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں