سولر صارفین کیلئے بڑا دھچکا ‘پینل کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد (بیوروچیف) ملک میں سولر پینلز کی قیمتوں میں اچانک اور نمایاں اضافے کا رجحان سامنے آ گیا ہے۔مقامی مارکیٹوں میں 585، 645اور 720واٹ کے حامل درآمدہ چینی سولر پینلز کی قیمتوں میں اوسطا پانچ ہزار روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔قیمتوں میں اضافے کے بعد 585واٹ کے سولر پینل کی قیمت 16 سے17ہزار تک بڑھ کر 20سے 21ہزار، 645واٹ ، کی قیمت 20ہزار سے بڑھ کر 24 سے 25ہزار جبکہ 720واٹ کے پینل کی قیمت بڑھ کر 30سے 35ہزار روپے کی سطح پر آ گئی ہے ۔ عالمی سطح پر چاندی، تانبے کی قیمت میں اضافہ سولر کمپنیوں کی پیداواری لاگت میں اضافے کی وجہ بتائی جا رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ گزشتہ 5 ماہ میں فی واٹ سولر پینل کی قیمت 22روپے سے بڑھ کر 33روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔سولر پینل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ڈیلرز اور دکاندارو ں کی چاندی۔سولر صارفین شدید مشکلات کا شکار۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں