8

بس کی ٹکر سے ماں بیٹی،باپ کی گاڑی تلے آکر بیٹا جاں بحق

جڑانوالہ(نامہ نگار) تیز رفتار بس ڈرائیور کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجہ میں ماں بیٹی جاں بحق خاوند سمیت 2افراد زخمی ہو گئے،حادثہ پیدل سڑک کراس کرنیوالے افراد کو بچاتے ہوئے پیش آیا،تفصیلات کے مطابق کھرڑیانوالہ شیخوپورہ روڈ پر اڈہ گجر سنگھ کے قریب تیز رفتار بس کے ڈرائیور نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو ٹکر مار دی جسکے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر خاوند کے ساتھ 35سالہ اقصیٰ اور اسکی 8ماہ کی بیٹی عنیزہ جاں بحق ہو گئی حادثہ میں 2 افراد سیلم اور عروج زخمی ہو گئے اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمی ہونیوالی عروج کو الائیڈ ہسپتال جبکہ سیلم کو آر ایچ سی کھرڑیانوالہ منتقل کیا ریسکیو کے مطابق حادثہ پیدل سڑک پار کرنیوالے افراد کو بچاتے ہوئے بس ڈرائیور نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو ٹکر مار دی حادثہ کا مرتکب ڈرائیور فرار ہو گیا پولیس نے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔دریں اثنائ۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) باپ کی گاڑی تلے آ کر بیٹا جاں بحق’ ٹرین کی زد میں آ کر شہری چل بسا’ پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیں۔ تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقہ چک نمبر 204 کا رہائشی منور حسین اپنے بیٹے جنید کے ہمراہ غالب سٹی میں دعوت پر گیا، دعوت سے واپس آنے لگے تو جونہی منور حسین نے گاڑی سٹارٹ کی تو اس کا پائوں ریس پر آ گیا اور گاڑی بے قابو ہو کر اس کے بیٹے جنید پر چڑھ گئی اور وہ موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی جبکہ پاکستان ایکسپریس ٹرین لاہور سے فیصل آباد آ رہی تھی کہ جب وہ چک جھمرہ کے علاقہ 132 رب کے قریب پہنچی تو پٹڑی عبور کرتے ٹرین کی زد میں آ کر 35سالہ شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔ تاہم ساہیانوالہ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر شناخت نہ ہونے پر ہسپتال منتقل کر کے متوفی اور اس کے لواحقین کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں