پنجاب کی ہر تحصیل میں سہولت بازار قائم کرنیکی ہدایت

لاہور(بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے سہولت بازار سے سستی اور معیاری اشیاء بھی اور ہزاروں بے روز گار لوگوں کو روزگار بھی مل گئےـ منفرد اورپہلا سہولت بازار پراجیکٹ ہے جس سے عوام کو سستی اشیاء ملنے لگیں اور بے روزگار وں کے لئے روزگار کے مواقع کھل گئےـوزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے سہولت بازار پراجیکٹ سے55ہزار خاندانوں کے گھرمیں چولہا جلنے لگاـپنجاب بھر میں 46سہولت بازاروں میں 9200 لوگوں کو باعزت روزگار مل گیاـسہولت بازارو ں میں ایک سال میں ساڑھے 8کروڑ افراد نے ساڑھے 42کروڑ روپے کی خریداری کیـ 46سہولت بازار وں میں سبزیوں اور پھلوں سمیت 13اشیائے خورد و نوش ہول سیل نرخ پر فراہم کئے گئے اور 11کروڑروپے کی بچت ہوئی ـوزیرآباد،چونیاں، جڑانوالہ، چنیوٹ، خانیوال، بھلوال،پتوکی، اوکاڑہ اور مظفرگڑھ میں سستی اور معیاری اشیاء فراہم کی جا رہی ہیںـ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں