مبینہ پولیس مقابلہ،ریکارڈ یافتہ ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار،ساتھی فرار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ رضاآباد کے علاقہ ارشد پلی چوک کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ڈکیت گرفتار’ جبکہ اس کا ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا، مضروب کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کر کے اس کے فرار ہونیوالے ساتھی کی تلاش شروع کر دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ شب ایس ایچ او تھانہ رضاآباد سفیان بٹر اپنے ماتحت عملہ کے ہمراہ ٹیلاں والا قبرستان کے قریب ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رُکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے ارشد پلی چوک کی طرف فرار ہوئے۔ تاہم پولیس پارٹی نے تعاقب کرتے ہوئے جوابی فائرنگ کی۔ فائرنگ کا تبادلہ رُکنے پر سرچ آپریشن کیا تو ایک ملزم زخمی حالت میں پڑا تھا۔ جس نے اپنا نام سکندر ولد نذیر سکنہ بدر کالونی بتایا جوکہ ریکارڈ یافتہ اور پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں